Advertisement

 ایران حملے کی تیاری کر رہا ہے، حملہ تباہ کن ہوگا، سپریم لیڈراور ایرانی صدر خیریت سے ہیں،حکام

ملک کی خودمختاری پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ اہداف کا جائزہ لیا جا رہا ہے،ایرانی حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 28th 2026, 1:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایران حملے کی تیاری کر رہا ہے، حملہ تباہ کن ہوگا، سپریم لیڈراور ایرانی صدر خیریت سے ہیں،حکام

تہران : ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی قیادت نے خبر دار کیا ہے کہ ایران حملے کی تیاری کر رہا ہے ا س دفعہ حملہ تباہ کن ہو گا، حکام کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اور ایرانی صدر خیریت سے ہیں اور تہران کے علاوہ کہیں اور محفوظ مقامات پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا، لیکن اب آپ نے ایسا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کا انجام آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔

جبکہ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران میں اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے اور حکام جوابی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں،ایک ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی ’ رائٹرز‘ کو بتایا کہ ایران بھرپور اور کچل دینے والا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے،ان کے مطابق جوابی حملے انتہائی سخت ہوں گے اور حملہ آوروں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ اہداف کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں بتایا گیا کہ تہران کے مرکز میں تین دھماکوں کی اطلاع ملی ہے، تہران یونیورسٹی کی شاہراہ اور جمہوری علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا گیا ہے، ایرانی فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں، عراق نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ہسپتال الرٹ پر ہیں، تصدیق ہونے کے بعد زخمیوں کی تعداد کا اعلان کیا جائے گا،ایران میں فون اور انٹر نیٹ سروس معطل ہو گئی ہے، سٹاک مارکیٹ بھی کریش کر گئی ہے، ٹریڈنگ معطل ہو گئی، شہری تہران چھوڑ کر جانے لگے، پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا ہے۔ 

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement