ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت جاری،ایرانی و سیاسی وفوجی قیادت سمیت 30 مقامات پر میزائل داغ دیئے
ایران حملے کی تیاری کر رہا ہے، حملہ تباہ کن ہوگا، ایرانی رہبرِ اعلیٰ اور ایرانی صدر خیریت سے ہیں،ایرانی حکام


تہران: امریکہ اور اسرائیل نے ایک دفعہ پھر عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پرحملہ کر دیا جس میں صہیونی ریاست نے ایرانی فوجی ، سیاسی قیادت سمیت 30 سے زائدمقامات پر میزائل داغ دیئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا، اسرائیل نے ایران کے 30 مقامات کو نشانہ بنایا، ابتدائی حملہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر پر کیا گیا، تہران کے کئی علاقوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تہران کی یونیورسٹی اسٹریٹ میں متعدد میزائل گرے، فوجی مراکز اور مقامات پر حملوں کے بعد پاسداران انقلاب کے ہزاروں ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
اسی طرح امریکا اور اسرائیل نے جنوبی تہران میں متعدد وزارتوں کے دفاتر کو نشانہ بنایا، ایران پر سمندر اور فضا دونوں ذرائع سے حملے کیا گیا، نورستان اور تبریز میں بھی دھماکے ہوئے ہیں، قم میں دو بڑے حملے کیے گئے، قم میں شیعہ مسلک کا سب سے برا مدرسہ موجود ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ایران حملے کی تیاری کر رہا ہے، حملہ تباہ کن ہوگا، ایرانی رہبرِ اعلیٰ اور ایرانی صدر خیریت سے ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے جو کئی دن جاری رہ سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا، صدارتی دفتر پر بھی حملہ ہوا، تہران کے بعد اصفہان، قم، کرج اور کرمان شاہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل





