چین پاکستان کا خطے میں قریبی شراکت دار ہے، تاہم وہ خود کو افغانستان کا بھی دوست ہمسایہ قرار دیتا ہے

چین نے جمعہ کے روز افغانستان اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک سے رابطے میں ہے تاکہ حالیہ پرتشدد جھڑپوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، جن پر بیجنگ کو گہری تشویش ہے۔
چین پاکستان کا خطے میں قریبی شراکت دار ہے، تاہم وہ خود کو افغانستان کا بھی دوست ہمسایہ قرار دیتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کشیدگی میں اضافے پر شدید فکرمند ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب پاکستان نے کابل سمیت افغانستان کے بڑے شہروں پر بمباری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین دونوں فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے، فوری جنگ بندی کرنے اور مزید خونریزی سے گریز کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ ان کے مطابق چین اپنے سفارتی ذرائع کے ذریعے مستقل طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
ماؤ ننگ نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ اور پاکستان و افغانستان میں چینی سفارت خانے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستان کی حالیہ کارروائی افغان فورسز کی جانب سے سرحدی حملوں کے بعد سامنے آئی، جبکہ پاکستانی وزیرِ دفاع ہمسایہ ممالک کے درمیان صورتحال کو کھلی جنگ قرار دے چکے ہیں۔
چین نے دونوں ممالک سے چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 8 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 5 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 دن قبل








