Advertisement

ٹرمپ کی ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے اور حکومت کا تختہ گرانے کی دھمکی،رائٹرز کا دعویٰ

ٹرمپ گزشتہ سال ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو سخت بیانات اور دھمکیاں دے چکے ہیں،جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 21st 2026, 9:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کی ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے اور حکومت کا تختہ گرانے کی دھمکی،رائٹرز کا دعویٰ

ویب ڈیسک:برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے اور آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کا تختہ گرانے پر غور کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رائٹرز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران پر ممکنہ محدود حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اور امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش بھی کر سکتی ہے۔ 

تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ گزشتہ سال ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو سخت بیانات اور دھمکیاں دے چکے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیوکلیئر معاہدہ نہ کیا گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایئرفورس ون طیارہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ دس یا پندرہ دن میں معاہدہ کر لے، اور کہا کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران بھی ایران سے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ایک مؤثر معاہدہ کرے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 13 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
Advertisement