بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے پیش نظر کا ایران کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
یہ میزائل 1500 کلوگرام تک وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس میزائل کو ایک زیرِ زمین تنصیب میں رکھا گیا ہے،ایرانی حکام


تہران :خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے پیش نظر ایران نے اپنے جدید ترین طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کے کامیاب تجربے اور اسے پہلی بار زیرِ زمین تنصیب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی سرکاری اور ریاست سے منسلک میڈیا کے مطابق یہ تجربہ پاسدارانِ انقلاب کے فضائی و خلائی شعبے کی جانب سے کیا گیا۔
ایرانی سرکاری اطلاعات کے مطابق خرمشہر فور میزائل کی رینج 2 ہزار کلومیٹر ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ میزائل طویل فاصلے پر واقع اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ میزائل 1500 کلوگرام تک وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس میزائل کو ایک زیرِ زمین تنصیب میں رکھا گیا ہے، جسے ایران کی جانب سے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے خلائی کمانڈ کے تحت ایک نیا زیرِ زمین ’’میزائل سٹی‘‘ بھی قائم کر رہا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ بارہ دن جاری رہنے والے تنازع کے بعد ملک کی عسکری حکمتِ عملی میں تبدیلی آئی ہے۔ تہران کے مطابق اب اس کی پالیسی صرف دفاع تک محدود نہیں رہی بلکہ ضرورت پڑنے پر پیشگی کارروائی کا اختیار بھی شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات ہونے والے ہیں۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 18 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 17 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل







