Advertisement
علاقائی

لاہور:دودہائیوں بعد بسنت کی واپسی،ہر طرف بو کاٹا کی صدائیں،مریم نواز کی ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایات

مریم اورنگزیب نے بھاٹی گیٹ میں ایک چھت پر بسنت کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس سے پہلے انہوں نےسیکیورٹی اور انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 6th 2026, 1:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:دودہائیوں بعد بسنت کی واپسی،ہر طرف بو کاٹا کی صدائیں،مریم نواز کی ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایات

لاہور: دو دہائیوں کے بعد بسنت کی واپس پر لاہور میں ہر طرف پتنگیں اور بو کاٹا کی صدائیں سنائی دی جا رہی ہیں،  جمعہ کی رات جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجائے تو لاہوریوں نے پتنگیں اُڑانا شروع کر دیں اور پابندی کے 25 سال بعد شبِ بسنت رات بھر منائی، ہر طرف منچلے بھنگڑے ڈالتے رہے اور بوکاٹا کی صدائیں بلند کرتے رہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 سال بعد بسنت بحال ہونے پرلاہورکے آسمان پرپتنگیں لوٹ آئی ہیں ،بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔

ایکس پوسٹ پر انہوں نےمزید لکھا کہ ہم سب بسنت پر خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں،وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب اورپاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نوازشریف آپ کا شکریہ۔

علاوہ ازاں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھاٹی گیٹ میں ایک چھت پر بسنت کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس سے پہلے انہوں نےسیکیورٹی اور انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا تھا، انہوں نے شہریوں کو ہر ممکن ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سےجمعہ کی رات سے اتوار کی رات تک، پورے تین دن پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لاہوریوں کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے کاروبار اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

جبکہ دیگر افراد کے مطابق یہ فیصلہ اُن خاندانوں کے زخم تازہ کرے گا جنہوں نے آوارہ ڈور کے باعث اپنے پیارے کھوئے اور مزید قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 13 hours ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 days ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 3 days ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 19 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 18 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 18 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 19 hours ago
Advertisement