بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دن میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد جہنم واصل، 15 جوان شہید
حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایات پاکستان سے باہر موجود دہشت گرد سرغناؤں نے دیں، جو کارروائیوں کے دوران مسلسل دہشت گردوں سے رابطے میں تھے،رپورٹس


راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے گزشتہ دو دنوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،جبکہ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 18 شہری شہید ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری 2026 کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی سمیت مختلف علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گرد حملوں کا مقصد بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنا اور مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرنا تھا۔ ضلع گوادر اور خاران میں دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور مزدور شامل تھے۔ ان بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 18 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیوررٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل مستعدی کے ساتھ فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بھرپور جوابی کارروائیوں کے دوران حملے ناکام بناتے ہوئے 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
اس طرح گزشتہ دو دنوں میں بلوچستان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 133 ہو گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشنز اور شدید جھڑپوں کے دوران 15 بہادر جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
اینٹلی جنس رپورٹس کے مطابق ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایات پاکستان سے باہر موجود دہشت گرد سرغناؤں نے دیں، جو کارروائیوں کے دوران مسلسل دہشت گردوں سے رابطے میں تھے۔ حملوں کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشنز بدستور جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 2 دن قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 2 دن قبل

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 2 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 2 دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 13 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 2 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 2 دن قبل

