Advertisement
علاقائی

سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے

آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 days ago پر Dec 7th 2025, 7:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی  حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

وژن عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement