Advertisement
پاکستان

نیاسیکیورٹی نظام وضع کرنےکیلئے"تھریٹ کمیٹی"تشکیل دی جائےگی،فوادچودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی اخراجات میں اضافےکےپیش نظرنیاسکیورٹی نظام وضع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔نیاسیکیورٹی نظام وضع کرنےکیلئے"تھریٹ کمیٹی"تشکیل دی جائےگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 28th 2021, 9:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وفاقی وزیر اطلاعات   نے کابینہ اجلاس کے بعد  وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے کہا ہے کہ  وزیراعظم آزادکشمیرروروکربتارہےہیں کہ دھاندلی ہوئی،آزاد کشمیر انتخابات میں اپوزیشن کو شکست ہوئی،وہ تسلیم کریں،ن لیگ کےرہنما  وزیراعظم آزاد کشمیرکےدفتر میں بیٹھ کرنیوزکانفرنس کررہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  آزاد کشمیر میں کامیابی وزیراعظم پرعوام کے اعتماد کا مظہر ہے ،الیکشن کے دوران شہید جوانوں اور زخمی کارکنوں کیلئے دعا کی گئی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملزموں کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کہتے ہیں دھاندلی ہوئی تو حل ہے کہ ٹیکنالوجی کی طرف بڑھا جائے ،پی ٹی آئی واحدحکومت ہےجس نےشفاف انتخابات کویقینی بنانےکیلئےاقدامات اٹھائےہیں،انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کیساتھ سنجیدہ گفتگوچاہتےہیں۔ ن لیگ کواپنی شکست کوتسلیم کرلیناچاہیے۔

فوادچودھری نے مزید کہا کہ  پروٹوکول سےمتعلق تفصیلی رپورٹ وفاقی کابینہ کےاجلا س میں پیش کی گئی،وفاق میں صدر،وزیراعظم،کابینہ ارکان کی سکیورٹی پرسالانہ 70کروڑخرچ ہوتےہیں،پنجاب میں سکیورٹی انتظامات  پر2529ملین،خیبرپختونخوامیں953ملین خرچ ہوتےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  سب سے زیادہ سکیورٹی اخراجات عدلیہ پر ہو رہے ہیں ،1400ملین روپے عدلیہ کی سکیورٹی پر خرچ ہو رہے ہیں ،سکیورٹی پرسب سےکم اخراجات کابینہ پر ہو رہے ہیں ،بلوچستان کےعلاوہ باقی تین صوبوں میں عدلیہ کی سیکیورٹی پر1400ملین خرچ ہوتےہیں۔نیاسیکیورٹی نظام وضع کرنےکیلئے"تھریٹ کمیٹی"تشکیل دی جائےگی،وزیراعظم نے سکیورٹی اخراجات میں اضافےکےپیش نظرنیاسکیورٹی نظام وضع کرنےکی ہدایت کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا  وفاقی کابینہ نےسائبرسکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے،پہلی بارڈیجیٹل میڈیاکوحکومتی اشتہاردیئےجارہےہیں، سرمایہ کاری بورڈ کو فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے بااختیار بنارہے ہیں،وفاقی کابینہ نےشعبہ آئی ٹی میں اسپیکٹرم نیلامی کی منظوری دی ہے۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 21 گھنٹے قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
Advertisement