Advertisement
تجارت

مانیٹری پالیسی : سٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصدرکھنے کا اعلان کر دیا

کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود7فیصد رکھنےکا فیصلہ ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 28th 2021, 9:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے  کہ مسلسل پانچویں بارپالیسی ریٹ کومستحکم رکھاگیا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 2فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون میں مہنگائی کی شرح8.9فیصدرہی اور کورونا وبا اورلاک ڈاؤن کےدوران بھی معاشی اعشاریئے بہتر ہیں ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ8ارب ڈالر پرٹریڈ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے۔ افراط زر کی شرح 9.7سے کم ہوکر 8.7فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کی بجائےسرپلس ریکارڈ ہوا۔ ڈسکاؤنٹ ریٹ نہ بڑھانے سےانڈسٹریزکو فائدہ ہوگا۔ایکسپورٹ میں13.7فیصد کا اضافہ ہوا اور مزید بڑھنے کی امید ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پرہے۔  پالیسی ریٹ اس وقت مہنگائی کی شرح سے کم ہے ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ 2 سال پہلے اور آج کا ایکس چینج ریٹ تقریبا برابر ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا مزید کہنا ہے کہ ملکی ذخائرمیں 5.2 بلین کا اضافہ ہوا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ میں اب تک ایک ارب 80 کروڑ ڈالرآچکے ہیں گزشتہ مالی سال ہماری ترسیلات میں25فیصداضافہ ہوا،ایس ایم ای فنانسنگ کیلئےاسٹیٹ بینک نئی اسکیم کا اعلان کرے گا، ہاؤسنگ اسکیم کیلئےانتہائی کم شرح سود پرفنانسنگ کی سہولت دیں گے۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • a day ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 days ago
Advertisement