ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام، امیر قطر سے جہاز میں ملاقات
مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن کیلئے قطر نے ایک بڑا کردار ادا کیا ہے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کیا اور اس دوران امیر قطر اور وزیراعظم سے جہاز میں ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ملائیشیا میں (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کیا اور جہاز میں ہی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین امن حاصل کیا ہے اور قطر نے اس میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔
بعد ازاں طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں صدر شی جن پنگ سے ایک بہترین ملاقات کی امید ہے، اور انہیں یقین ہے کہ چین مزید 100 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہو جائے گا، جو یکم نومبر سے نافذ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہونا چاہیے،جلد ٹاسک فورس تیار ہوگی اور اگر ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے۔ حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئییں، حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایشیا کے دورے پر ہیں جہاں چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پا سکے۔اس کے علاوہ امریکی صدر جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ بھی کریں گے۔
ٹرمپ کا یہ کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک گھنٹہ قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 5 منٹ قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 2 گھنٹے قبل







