Advertisement
پاکستان

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 8 خارجی جہنم واصل ، 5 شدید زخمی

  نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کی بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی،سیکیورٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 24th 2025, 12:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں  8 خارجی جہنم واصل ، 5 شدید زخمی

لکی مروت: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت  میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی  ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی اس عسکری مہارت سے کی گئی کہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کی بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement