Advertisement

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 23rd 2025, 6:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر

پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ ملر ہیمسٹرنگ انجری جبکہ جیرالڈ کوئیٹزی مسل انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دونوں کی جگہ میتھیو بریٹزکی اور ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے۔

سیریز میں ڈیوڈ ملر کی غیرموجودگی میں ڈونوون فریرا جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب، اوٹنیل بارٹمین کو جیرالڈ کوئیٹزی کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی۔

Advertisement