پاکستانی ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی جسے افریقی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا


راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی جسے افریقی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پروٹیز کی جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف ملا تھا جسے مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ٹرسٹن سٹبس بھی بغیر کھاتہ کھولے ہی نعمان علی کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ریان ریکلٹن 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔ جنوبی افریقا کے سمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں، آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔ سب سے پہلے پاکستان کے بابر اعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے 28 رنز بنائے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لوئرآرڈر بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور بہترین شراکت داری دیکھنے میں آئی جس کی بدولت 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کیشو مہراج اور سینورن متھو سوامی کے درمیان 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جبکہ اس کے بعد متھو سوامی اور فاسٹ بولر گیسو رابادا نے مل کر 98 رنز جوڑ لیے، سوامی اور مارکو جانسن نے ٹیم کے لیے 25 رنز جوڑے، ٹرائسٹن اسٹبس اور ٹونی ڈی زوزی کے درمیان بھی 113 رنز بنے جبکہ مہمان ٹیم کی آخری تین وکٹوں میں 194 رنز کا اضافہ ہوا۔
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹ اپنے نام کی جبکہ نعمان علی نے 2 اور شاہین آفریدی سمیت ساجد خان نے ایک ایک شکار کیا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جن کا اس میچ میں ڈیبیو ہوا ہے، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی، آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور آصف آفریدی شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم کپتان ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرائن، سمن ہارمر، مارکو جینسن، میتھو سامی، کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔
پاکستان ٹیم مہمانوں کو کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم ہے، گرین شرٹس نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کو 93 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 4 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 7 منٹ قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 4 گھنٹے قبل

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 30 منٹ قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل













.jpg&w=3840&q=75)