Advertisement
پاکستان

پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ کے دوران پاکستانی ہم منصب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 23rd 2025, 10:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ رادؤسواف سکورسکی 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

پولش نائب وزیراعظم رادؤسواف کی2روزہ دورے پر پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری خالد جمالی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پولینڈ کے نائب وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ کے دوران پاکستانی ہم منصب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں، یہ وزیر خارجہ سکورسکی کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ پاکستان 2011 میں ہوا تھا۔

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس اسٹیٹمنٹ دیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے۔

 

Advertisement