اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
اس نئی سہولت کے قیام سے ملک بھر کی خواتین کو بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص میں مدد ملنے کی توقع ہے، وزیر صحت


اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ پاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم کیا گیا ہے۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بریسٹ کینسر ویک کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پمز میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مفت اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لیے پہلے اس کی تشخیص نہایت ضروری ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں، یہ سینٹر خواتین کو بیمار ہونے سے پہلے ان کی تشخیص کرے گا۔
وزیر صحت نے اس موقع پر عوام کو آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ آگاہی سے جیتی جاتی ہے ہم نے اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو بریسٹ کینسر جیسی موذی بیماری سے بچانا ہے‘‘۔
انہوں نے طبی عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے ہاں بڑا اجر پاتے ہیں‘‘۔ وزیر صحت نے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی اسکریننگ سینٹر ہونا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال کا اصرار تھا کہ ’’بیمار ہونے سے پہلے خواتین اور بچیوں کو یہ ٹیسٹ کروانا چاہیے‘‘۔ اس نئی سہولت کے قیام سے ملک بھر کی خواتین کو بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 گھنٹے قبل






