سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
پولیو ٹیم میں خواتین بھی شامل تھیں جو فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہیں، جائے وقوع پر بڑی تعداد میں پولیس ٹیم پہنچ چکی ہے ،ڈی پی او


سوات: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے انظر تنگے، بیاکن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سوات محمد عمر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار عبد الکبیر شہید ہوگئے، نعش کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او کامزید کہنا تھا کہ پولیو ٹیم میں خواتین بھی شامل تھیں جو فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہیں، جائے وقوع پر بڑی تعداد میں پولیس ٹیم پہنچ چکی ہے جب کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 3 hours ago

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 15 hours ago

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 hours ago

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 hours ago

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- an hour ago

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 2 hours ago

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 hours ago

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 4 hours ago

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 hours ago

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 6 hours ago















.jpg&w=3840&q=75)
