سلامتی کونسل اجلاس : پاکستان کا مشرقی کانگو میں فوری جنگ بندی اور افریقی قیادت میں سیاسی حل پر زور
سفیر عاصم نے خطے کے قدرتی وسائل کے غیر قانونی استحصال اور سرحد پار مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ اقدام کی اپیل کی تاکہ پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے


نیویارک:پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقی کانگو کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، استحکام اور جامع سیاسی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
؎تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے گریٹ لیکس خطے کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی کانگو کی صورتحال نازک موڑ پر ہے اور اس بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ M23 کی پیش قدمی اور ADF حملوں میں اضافے نے انسانی بحران کو سنگین تر کر دیا ہے، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے،انہوںنے قرارداد 2773 پر مخلصانہ عملدرآمد اور تمام مسلح گروہوں خصوصاً M23 سے فوری جنگ بندی اور غیر قانونی قبضے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عاصم افتخار نے افریقی قیادت میں جاری سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ، قطر، لوانڈا اور نیروبی کے کردار کو سراہا اور ان کوششوں کو عملی اقدامات میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا، ان کا مزید کہناتھا کہ MONUSCO مشن کی کمزور ہوتی صلاحیت پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس کی موجودگی کو مضبوط کیے بغیر شہریوں کا تحفظ اور امن کی کوششیں متاثر ہوں گی۔
اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے واضح کیا کہ مشن کی تشکیل نو زمینی حقائق کی بنیاد پر ہونی چاہیے، اور M23 کی جانب سے عائد تمام پابندیاں فوراً ختم کی جانی چاہئیں۔
سفیر عاصم نے خطے کے قدرتی وسائل کے غیر قانونی استحصال اور سرحد پار مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ اقدام کی اپیل کی تاکہ پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔
آخر میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے افریقی قیادت میں اقوامِ متحدہ کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ابھی بھی امید باقی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 9 گھنٹے قبل

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 13 گھنٹے قبل

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 12 گھنٹے قبل

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 10 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 11 گھنٹے قبل

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)


