اس نئی سہولت کے تحت صارفین اپنے موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے


امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کراتے ہوئے ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت پیش کر دی ہے۔ اس نئی سہولت کے تحت صارفین اپنے موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ اقدام تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور کمپنی ایسے سوشل گیمز تیار کر رہی ہے جنہیں دوست اور اہل خانہ مل کر کھیل سکیں۔
ابتدائی مرحلے میں نیٹ فلکس نے چند مقبول گیمز پیش کی ہیں جن میں بوگل پارٹی، ٹیٹرس ٹائم واؤرپ، پکشنری گیم نائٹ اور لیگو پارٹی شامل ہیں۔ اب صارفین اسمارٹ ٹی وی یا رُوکو جیسے اسٹریمنگ ڈیوائسز کے ذریعے گیم کھیل سکیں گے، جبکہ موبائل کو کنٹرولر کے طور پر جوڑنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔
گیمنگ ڈویژن کے سربراہ ایلین ٹاسکن کے مطابق نیٹ فلکس طویل مدتی منصوبہ بندی اور کلاؤڈ سسٹم کو بہتر بنا کر اس شعبے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ کمپنی کا مقصد اپنی اسٹریمنگ سروس کو محض فلموں اور ڈراموں تک محدود رکھنے کے بجائے ایک جامع تفریحی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- ایک گھنٹہ قبل








.jpg&w=3840&q=75)




