معاہدے کے بعد پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کی پہلی کھیپ امریکہ روانہ کر دی
یہ معاہدہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


اسلام آباد:پاکستان اور امریکہ کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کے اہم معاہدے کے تحت پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کی پہلی کھیپ امریکہ روانہ کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے جانب سے امریکہ روانہ کی گئی اہم دھاتوںمیں اینٹمونی (Antimony)، تانبا (Copper Concentrate)، اور نایاب ارضی عناصر شامل ہیں جن میں نیوڈیمیم (Neodymium) اور پراسیوڈیمیم (Praseodymium) شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کی کمپنی یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز (US Strategic Metals) کے سی ای او اسٹیسی ڈبلیو ہیسٹی نے دی ہیں۔ یہ کمپنی ریاست میسوری میں واقع ہے اور اسی کمپنی کو یہ قیمتی معدنیات فراہم کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) اور یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے،جس کا مقصد پاکستان میں پولی میٹالک ریفائنری قائم کرنا ہے۔ تاکہ امریکہ کو درکار اہم معدنیات کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ معاہدہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے، اس سے نہ صرف پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ بنے گا، بلکہ ملک کی معدنیاتی و توانائی کی صنعت کو بھی عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دے گا۔
امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے تقریباً ایک ارب ڈالر مختص کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ ان معدنیات کی کان کنی، پراسیسنگ اور مقامی صنعتوں میں استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔
پاکستان سے امریکا براہ راست پروازوں کی بحالی میں اہم پیشرفت
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی مالی سال 2025 میں59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی
- 19 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کاٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل میں تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل
- 2 گھنٹے قبل

پشاور :سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث بارودی مواد پھٹ گیا، ایک پولیس اہلکار جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ،64 مریض زیر علاج
- 20 گھنٹے قبل

افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں،خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

کینیڈین وزیرِاعظم نے امریکی صدر سے اینٹی ٹیرف مہم پرمعافی مانگ لی
- 20 منٹ قبل

سوڈان میں خانہ جنگی اور شہریوں کا قتل عام تھم نہ سکا، بڑی تعداد میں اجتماعی پھانسیاں دی جانےلگیں
- 3 گھنٹے قبل

امریکہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
- 21 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

لاہور کے بعد اسموگ نے دیگر شہروں کا بھی رخ کر لیا، فضائی آلودگی میں گوجرانوالہ سرفہرست
- 21 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)













