اسرائیل نےغزہ امداد لیجانے والے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو یونان اور سلوواکیہ ڈی پورٹ کردیا
خیال رہے کہ “صمود فلوٹیلا” میں دنیا کے مختلف ممالک سے 500 سے زائد کارکن شامل تھے، جن کا مقصد غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانا تھا


تل ابیب، اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کیلئے امداد لیجانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے 171 ارکان کو حراست میں لینے کے بعد یونان اور سلوواکیہ ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلوٹیلا کے ارکان غزہ کے لئے انسانی امداد لے جا رہے تھے، جنہیں اسرائیلی نیوی نے بحیرۂ روم میں روکا اور اسرائیل کے اشدود بندرگاہ پرمنتقل کیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ڈیپورٹ کیے گئے کارکنان میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے غیرملکی رضاکاروں کوابتدائی تفتیش کے بعد انکے آبائی ممالک یا قریبی یورپی ریاستوں کوواپس بھیج دیا گیا۔
خیال رہے کہ “صمود فلوٹیلا” میں دنیا کے مختلف ممالک سے 500 سے زائد کارکن شامل تھے، جن کا مقصد غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانا تھا۔
دوسری جانب عالمی برادری کی طرف سے فلوٹیلا پرکارروائی کی مذمت کی جا رہی ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام عالمی قوانین اورانسانی ہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولزصبح 8:45 سے پہلے کھلنے پرپابندی، نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

لیجنڈ اداکارعرفان کھوسٹ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ پروڈکشن کا آغاز کر دیا،شوبز شخصیات کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع،ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوسوں پر پابندی برقرار
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں چینی بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی سے بدتمیزی اسے مزید ذہین بناتی ہے، تحقیق میں انکشاف
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان، بھارت کی جنگ لڑ رہا ہے،اگر باز نہ آیا تو اس کا انجام زیادہ برا ہوگا،رانا تنویر حسین
- 2 گھنٹے قبل

حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

ہنگو میں پولیس افسران کے قافلے پربم حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ فائنل : جنوبی افریقا کابھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
- 3 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل














