وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے


کوالالمپور:زیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے جہاں ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچے، جہاں بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و کمیونیکیشنز فہمی فادضل، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کوالالمپور کی شاہراہیں پاکستانی اور ملائیشیائی پرچموں سے سج گئیں، وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم کی رہائش پر آمد کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔
شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا آ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
توقع ہے کہ دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر بھی غور کریں گے۔
ماہرین کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 7 گھنٹے قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 7 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 4 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)



