مدھر آواز، ہر گیت بے مثال، نامورگلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے
ان کے گائے ہوئے گانے اداکار ندیم، محمد علی، وحیدمراد، غلام محی الدین سمیت پاکستان کے تمام بڑے اداکاروں پر فلمبند ہوئے۔


ویب ڈیسک: مدھر آواز، ہر گیت بے مثال،پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک گلوکارمسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے،مگر ان کے گائے ہوئے گانے ہمیشہ فضاؤں میں گونجتے رہیں گے۔
پاکستان کے محمد رفیع کہلائے جانے والے گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938ء کو میرپورخاص کے ایک زمیندار کے گھر پیدا ہوئے،انہوںنے اپنےفنی سفرکاآغاز ریڈیوپاکستان سے کیااوراپنے طویل گائیکی کیریئر کے دوران بے شمار سُپر ہٹ فلمی گانے گائے جن میں ”ٹانگے والا خیرمنگدا“نے مقبولیت کی بلندیوں کوچھوا۔
ان کے مقبول گانوں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں فلم”آئینہ“کا گانا ”تم ہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تم سے پیار کروں“ فلم”بدنام“کا گانا”کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے“، فلم ”چاند اور چاندنی“کا گانا ”تیری یاد آگئی غم خوشی میں ڈھل گئے“سمیت دیگر شامل ہیں۔
ان کے گانے ”ٹانگے والا خیر منگدا“کی گونج گلی گلی سنائی دیتی تھی تو دوسری طرف”تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں“نے دھوم مچا رکھی تھی۔فلم ”ہمراہی“ کے تمام نغمات بے حد مقبول ہوئے اور مسعود رانا ان گیتوں میں فن کی بلندیوں کو چھوتے نظر آئے۔
اس کے علاوہ”جھوم اے دل میرا جان بہار آیا ہے،رکھ دیا قدموں پہ دل نذرانہ،یہ وعدہ کرو کہ محبت کریں گے،عاشقاں توں سوہنا مکھڑا لُکان لئی،بڑی مہربانی بڑی ہی عنایت،بھیگی بھیگی ٹھنڈی ہوا،بُھل جاندے نیں سب غم دُنیادے، فلم”نیند ہماری خواب تمہارے“کا گانا میرامحبوب آگیامن میرا لہرا گیا“ اور فلم”دل لگی“کا گانا”آ گ لگا کر چھپنے والے سن میرا افسانہ“جیسے گانے بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
خوب صورت آواز کے مالک مسعودرانا محمدرفیع سے بے حدمتاثرتھے جس کی بناپر انہیں پاکستانی محمد رفیع کے لقب سے بھی پکاراجاتا تھا۔

مسعود رانا اردو اور پنجابی فلموں کے صَف اوّل کے گلوکار تھے، تین عشروں پر محیط کیریئر کے دوران انہوں نے 500 سے زائد فلموں کے لئے گانے گائے، چند لالی ووڈ فلموں میں بطور اداکار بھی جلوہ گر ہوئے۔
ان کے گائے ہوئے گانے اداکار ندیم، محمد علی، وحیدمراد، غلام محی الدین سمیت پاکستان کے تمام بڑے اداکاروں پر فلمبند ہوئے۔
مسعود رانا نےفلموں کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن کے لئے بھی بہت سے نغمے اورملی نغمے گائے جوآج بھی اسی طرح سُنے اورپسندکئے جاتے ہیں،فلم”مجاہد“ میں ”جاگ اُٹھا ہے سارا وطن“بھی بے حدمقبول نغمات میں شامل ہیں،ان کی آواز میں کئی نعتیں بھی بہت مقبول ہوئیں جن میں ”کرم کی اِک نظر ہم پر خدارا یا رسول اللہ“فلم”ہم راہی“، ”وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا“(تصویر) اور”مدینے والے سے میرا سلام کہہ دینا“(فلم بھیا) شامل ہیں۔
دنیائے موسیقی کا یہ روشن ستارہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 4 اکتوبر 1995ء کو ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا تھا، مگر ان کے گائے ہوئے گانے ہمیشہ فضاؤں میں گونجتے رہیں گے، مسعود رانا کو نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 44 منٹ قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 4 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 25 منٹ قبل

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 4 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- ایک گھنٹہ قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 4 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)




