مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
مریم نواز نے کہا کہ جب پنجاب کو قدرتی آفت نے گھیر رکھا تھا، تب دوسرے صوبوں سے تنقیدی بیانات آئے۔"ہم نے خیبرپختونخوا میں آفت پر تعاون کی پیشکش کی


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے معافی کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی تنقید پر خاموش نہیں رہیں گی جس سے پنجاب کے عوام کی عزت نفس متاثر ہو۔
لاہور میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا،"میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی تو اُس ترجمان کو مانگنی چاہیے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔ مریم نواز شریف کبھی معافی نہیں مانگے گی۔"
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 26 اضلاع حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے، 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اور سیلاب متاثرین کو مہمانوں کی طرح سہولیات فراہم کی گئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جب پنجاب کو قدرتی آفت نے گھیر رکھا تھا، تب دوسرے صوبوں سے تنقیدی بیانات آئے۔"ہم نے خیبرپختونخوا میں آفت پر تعاون کی پیشکش کی، علی امین گنڈاپور کو فون بھی کیا، باوجود اس کے کہ وہ میرے خلاف بیانات دیتے رہے۔ لیکن پنجاب پر جب تباہی آئی تو مذاق اڑایا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ پنجاب کی بات نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟"میں خاموش اس لیے رہی کیونکہ متاثرین کو ریلیف دینا اولین ترجیح تھی، مگر اب جواب دینا پڑے گا۔"
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ کوئی پنجاب کے خلاف بولے گا تو اسے جواب ضرور دیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 12 گھنٹے قبل

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 12 گھنٹے قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 11 گھنٹے قبل

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 9 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)


