راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیسز رپورٹ
سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی


راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی.
ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے باعث اسپتالوں میں 61 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مزید برآں راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال 54 لاکھ 51 ہزار 682 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے 1 لاکھ 47 ہزار 907 مقامات رپورٹ ہوئے۔
مجموعی طور پر 1 لاکھ 89 ہزار 101 ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ 1 لاکھ 66 ہزار 620 مقامات کی چیکنگ اور 22 ہزار 481 مثبت نکلے۔صرف راولپنڈی میں 1499 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4359 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ 1838 مقامات کو سیل کیا گیا اور 10 لاکھ 78 ہزار 507 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی کے جن مختلف علاقوں میں نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے، ان میں دھمیال ، رحمت آباد ، مسلم ٹاؤن، مسلم ٹاؤن مشرقی، گنگال، ڈھوک منگٹال، ہزارہ کالونی، کوٹھہ کلاں ، صدیق آباد، ڈھوک کالا خان اور شکر یال نارتھ شامل ہیں۔

پاکستان کی غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
- 2 hours ago

گورنرکامران ٹیسوری نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا
- 21 minutes ago

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- 4 hours ago

محسن نقوی سے ایرانی صدر کی ملاقات ، پاک ،افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش
- an hour ago

طالبان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بدخشاں میں دھڑوں میں جھڑپیں
- 37 minutes ago

ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے
- 3 hours ago

بابا گورو نانک کا 556 واں یوم پیدائش: دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
- 2 hours ago

پی ٹی وی کے ممتازاداکاراسماعیل شاہ کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
- 24 minutes ago

متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ:ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
- an hour ago

ٹک ٹاک کا بڑا اعلان: کریئیٹرز کو سبسکرپشن آمدنی کا 90 فیصد ملے گا
- 17 minutes ago
فیس بک میں نیا اے آئی فیچر، پوسٹس کے لیے خودکار تصاویر بنانے کی سہولت
- an hour ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈکپ 2025 سے دستبردار
- 27 minutes ago









.jpg&w=3840&q=75)





