Advertisement
پاکستان

وزیر داخلہ کا نیشنل پریس کلب کے واقعے کی انکوائری کا حکم، آئی جی سے رپورٹ طلب

صحافی برادری پر  تشدد کسی صورت قبول نہیں، واقعے میں ملوث اہلکاروں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Oct 3rd 2025, 10:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر داخلہ کا نیشنل پریس کلب کے واقعے کی انکوائری کا حکم، آئی جی سے رپورٹ طلب

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پریس کلب کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا،آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  صحافی برادری پر  تشدد کسی صورت قبول نہیں۔ واقعے میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ادھر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اظہار  رائے پر حکومت کا مؤقف بالکل واضح ہے اور  اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے  واقعے کا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے واقعے پر  غیر مشروط معافی مانگی ہے، مظاہرین گرفتاری سے بچنے کے لیے پریس کلب میں داخل ہوئے، پولیس اہل کار عمارت کا اندازہ کیے بغیر مظاہرین کے پیچھے وہاں چلے گئے، انکوائری کے بعد سزا اور جزا آپ کے سامنے ہوگی۔

 طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہی ہمارے سپاہی شہید ہوئے۔ آزاد کشمیر کی صورتحال پر بھارتی میڈیا جشن منا رہا ہے۔ سیدھی گولیاں چلاکر اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، اُس کے باوجود وزیر اعظم نے کثیر جماعتی سینئر وفد وہاں بھیجا۔

 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر  میں مسئلے کے حل کے لیے وزیراعظم کو کسی پیکج کا اعلان کرنا پڑا تو وہ کریں گے ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر پولیس نے آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد کیا اور کلب میں بھی داخل ہوگئی اور وہاں بھی صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے کلب کے اندر بھی صحافیوں پر بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے بھی توڑ دیے۔ پولیس کیفے ٹیریا میں داخل ہوگئی جہاں توڑ پھوڑ کی اور کھانا کھانے میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Advertisement
خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان    سینیٹرمنتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب

  • 17 گھنٹے قبل
سعودی  عرب   نے  اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان  ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل

  • 15 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
ہزاروں طلبہ کوجدید اور  اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم

  • 14 گھنٹے قبل
پنجاب میں قبضہ مافیا  کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور

  • ایک گھنٹہ قبل
جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں  شامل ہیں،  وزیرا طلاعات

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم  شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا

  • 16 گھنٹے قبل
وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

  • 2 گھنٹے قبل
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ  فائنل تک رسائی حاصل کر لی

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement