Advertisement

صیہونی فورسز کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

 صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست وڈیو نشریات جام کردیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Oct 3rd 2025, 9:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صیہونی فورسز  کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر  دھاوا بول کر کشتیوں میں سوار  450 سے زیادہ افراد گرفتار کرلیے۔

فلوٹیلا کے قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر  مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور  نیلسن مینڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی سمیت 500 کے قریب افراد سوار تھے۔

فلوٹیلا کے منتظمین کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے قافلے میں شامل 42 کشتیوں کو  اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار  کیا گیا۔  صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست وڈیو نشریات جام کردیں۔

منتظمین نے بتایا کہ  اسرائیلی بحری افواج نے تازہ کارروائی میں  گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی ' آلکاتالا ' کو بھی تحویل میں لے لیا  اور اس کشتی میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قبضے میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ پہنچ گئیں جہاں سے کشتیوں پر سوار سماجی کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مطابق ان کے قافلے میں شامل ایک کشتی 'میرینیٹ' اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔  صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل عرب صحافی حسن مسعود نے بھی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا  کہ ایک کشتی 'میکینو'  غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی۔

عالمی فلوٹیلا پر فوجی دھاوے پر اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ نیتن یاہو نے امدادی کشتیوں کے خلاف کارروائی پر اسرائیلی فوج کو شاباش دی ہے۔

دوسری جانب صمود فلوٹیلا پر  حملے کے خلاف یورپ سمیت دنیا بھر  میں احتجاجی مظاہرے آج بھی جاری ہیں۔ برطانیہ، اٹلی ، فرانس، اسپین، یونان، ارجنٹینا، کولمبیا اور  یمن سمیت دیگر  ممالک میں  فلسطین کے حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں ٹریفک بند کر دی گئی جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین نے دکانوں اور ریستورانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

یاد رہے کہ یہ فلوٹیلا 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا تاہم راستے میں مزید ملکوں سے قافلے شامل ہوتے گئے۔

اسرائیلی بحریہ نے فلسطینی سمندری حدود سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کی دوری پر جہازوں کو تحویل میں لینا شروع کیا۔

Advertisement
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی

  • 3 hours ago
منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم

  • 2 hours ago
سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

  • 5 hours ago
روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے

  • 6 hours ago
نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

  • 6 hours ago
لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا

  • 8 hours ago
اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

  • 3 hours ago
افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

  • 3 hours ago
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

  • 4 hours ago
اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

  • 5 hours ago
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

  • 6 hours ago
مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز

  • 6 hours ago
Advertisement