وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکراتی کمیٹی کےارکان میں اضافہ اورانکوائری کا حکم
ایکشن کمیٹی کے ارکان اور قیادت سے اپیل کی ہے کہ حکومتی کمیٹی سے تعاون کریں اور اپنی سفارشات اور مجوزہ حل بلا تاخیر وزیراعظم آفس کو بھجوائے،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنےکشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
اپنے بیا ن میں وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔
جبکہ وزیر اعظم شہبا ز شریف نے حکومتی سطح پر مسئلے کے پُرامن حل کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، مذاکراتی کمیٹی میں راناثنااللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اور احسن اقبال سمیت سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد جائے اور مسائل کا فوری اور دیرپا حل نکالے، وزیراعظم نے کشمیر ایکشن کمیٹی کے ارکان اور قیادت سے اپیل کی ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے تعاون کریں اور کمیٹی اپنی سفارشات اور مجوزہ حل بلا تاخیر وزیراعظم آفس کو بھجوائے تاکہ مسائل کے فوری تدارک کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔
وزیراعظم نے وطن واپسی پر مذاکرات کے عمل کی نگرانی کا اعلان کر دیا۔

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 2 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)

