انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کو کراچی کی بریانی بے حد پسند تھی، اسی لیے وہ ان کے لیے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر گئے تھے


سینئر اداکار اور مزاح نگار کاشف خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بھارتی شہر ممبئی کا سفر اتنی بار اور آسانی سے کرتے تھے، جیسے آج کل کراچی کے شہری ناظم آباد آتے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ماضی میں معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے لیے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم بھی لے جا چکے ہیں۔
یہ بات انہوں نے حال ہی میں دیے گئے ’اے آر وائے پوڈکاسٹ‘ میں گفتگو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اپنی فنی زندگی، بھارت میں کام اور مشہور بالی وڈ اداکاروں سے تعلقات پر کھل کر بات کی۔
کاشف خان نے کہا کہ جب ان کی بیٹی، ٹک ٹاکر ربیکا خان نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح تھے تو سوشل میڈیا پر اس بات کا مذاق اڑایا گیا، حالانکہ یہ بات سچ ہے۔
ان کے مطابق، نئی نسل شاید واقف نہ ہو، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں بھارت کے بڑے فلمی ستارے ان کے کام کے مداح تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھارت میں جتنا کام کیا ہے، اتنا شاید آج کے پاکستانی فنکاروں میں سے کسی نے بھی نہ کیا ہو، مگر چونکہ اُس وقت سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اس لیے وہ کام زیادہ نمایاں نہیں ہو سکا۔
کاشف خان کا کہنا تھا کہ 2013 سے پہلے بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کی موجودگی آن لائن کم نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ بھارت میں کام کرتے تھے تو اپنے خاندان کو بھی ساتھ لے کر جاتے تھے، اور اس دوران شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے بڑے اداکار ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں دلچسپی لیتے تھے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کو کراچی کی بریانی بے حد پسند تھی، اسی لیے وہ ان کے لیے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر گئے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ربیکا خان کی شادی کے موقع پر سلمان یا شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی فون نہیں آیا، اور نہ ہی وہ توقع رکھتے ہیں، کیونکہ آج کے حالات میں کسی بھارتی اداکار کا پاکستانی فنکار کو فون کرنا بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔
کاشف خان نے کہا کہ اب اگر کوئی بھارتی اسٹار کسی پاکستانی سے رابطہ کرے تو اس پر بھارت میں سوالات اٹھائے جاتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ ایسا رابطہ نہ ہو۔

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 16 hours ago

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 6 hours ago

انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کیلئے شاہی خاندان کی طرف سے ’نائٹ ہڈ‘ کاخطاب
- 2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے،شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
- 2 hours ago

شیخ رشید کو عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانے سے روک دیا گیا
- 6 hours ago

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 2 hours ago

نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نومنتخب نیویارک میئر
- 4 hours ago

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 6 hours ago

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ سمیت 4 افراد ہلاک
- 6 hours ago

آج شام آسمان پر سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون نمودار ہوگا
- 4 hours ago

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
- 6 hours ago















