یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کیے گئےہیں،جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں،گوگل


کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا بھر میں اپنے کروڑوں جی میل صارفین کیلیے انتہائی اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اکاؤنٹ کا پاسورڈ فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔
گوگل نے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کیے گئےہیں،جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔
گوگل کی جانب سے مذکورہ الرٹ سائبر حملوں میں اضافے کے بعد سامنے آیا جن میں سے بہت سے بدنام زمانہ ہیکنگ گروپ ’شائنی ہنٹرز‘ سے منسلک ہیں۔
یہ گروپ 2020 سے فعال ہے اور اسے ای ٹی اینڈ ٹی، مائیکرو سافٹ، سینٹینڈر اور ٹکٹ ماسٹر جیسے کئی ہائی پروفائل ڈیٹا بریچز کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں، اور کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکنا رہیں ۔اور اپنی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون میں خبردار کیا تھا، اور اگست میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاسورڈز کے منکشف ہوجانے کی وجہ سے متعدد کامیاب دراندازیاں ہوئی ہیں۔

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 5 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 2 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 2 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل