تیسرا ون ڈے :آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 276 رنز سے شکست دے دی ،سیریز2- 1سے کینگروز کے نام
142رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر آسٹریلوی بلے باز ٹریویس ہیڈ کو’مین آف دا میچ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا


میکے: آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے جنوبی افریقہ کو 276 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز2-1 سے اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق میکے میں کھیلے جانے والے میچ میں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو نہایت کامیاب ہوا۔
کینگرو ز کی جانب سے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی۔
ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142 رنز بنائے جبکہ کپتان مچل مارش نے عمدہ سنچری اسکور کرتے ہوئے 100 رنز بنائے۔
ون ڈاؤن پر آنے والے کیمرون گرین نے بھی تباہ کن بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 55 گیندوں پر ناقابل شکست 118 رنز اسکور کیے۔
انہوں نے 47 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔
مقررہ پچاس اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 431 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئی بھی باؤلر خاطرخواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،کیشو مہاراج اور سینوران متھاسامے ایک ایک وکٹ ہی حاصل کر سکیں۔
432 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ بریویس 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتا ن ٹیمبا بواما9 1،ٹونی ڈی 33 ،اور کاربن بوسچ 17 رنز تک ہی محدود رہے۔
جبکہ جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کاپر کونلی نے شاندار بااؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ بریٹ لیٹ اور سیان ایبٹ نے 2،2 وکٹیںحاصل کیں۔
142 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے آسٹریلوی بلے باز ٹریویس ہیڈ کو’مین آف دا میچ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کو( پلئیر آف دا سیریز )کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ،بڑے سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ
- an hour ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام
- 19 minutes ago

الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
- 35 minutes ago

لاہور کے شہریوں کو آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی
- 2 hours ago

10واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 30 اور 31 اگست کولاہور میں منعقد ہوگا
- 44 minutes ago

عالمی بینک کی پنجاب میں تعلیم کےفروغ کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری
- 3 hours ago

ہنگو: ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 23 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال، فعال کیسز کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 6 hours ago

اردو کے نامور شاعر احمد فراز کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 5 minutes ago

9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملےکا کیس، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
- 4 hours ago

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے
- 5 hours ago

سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل
- 6 hours ago