Advertisement

سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں دکانیں ،کاروباری مراکز کھلی رہیں گی

ریاض : سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات کے دوران دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 18th 2021, 3:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

عرب میڈیا کے مطابق  سعودی  صنعت و تجارت کے سربراہ کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی ارکان شوری نے وزارت اسلامی امور سے درخواست کی تھی  کہ وہ متعلہ ایجنسیوں سے مشاورت کریں کہ تجارتی سرگرمیوں بشمول پیٹرول پمپس اور فارمیسیز کو نماز کے اوقات میں بند نہ کیا جائے البتہ جمعے کی نماز میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رکھی جائے۔ ارکان کا کہنا  تھا  کہ ملک میں کام کرنے والی دیگر سرکاری و نجی کمپنیوں کی طرح شاپنگ سینٹرز اور دکانیں بھی لوگوں کے حصول معاش کا ذریعہ ہیں لہٰذا دیگر شعبوں کی طرح انہیں بھی بند نہیں کیا جانا چاہیے۔  کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے مطابق اور خریداروں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے   ، اجتماعات اور طویل انتظار سے بچنے کیلئے بھی تجارتی سرگرمیوں کے مالکان نے مطالبہ کیا تھا۔

 اس اقدام کا مقصد متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون سے  خریداری کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ مملکت نے تجارتی  مالکان  پر بھی زور دیا کہ وہ کام کو منظم کرنے ، خدمات  کی فراہمی   اور کارکنوں کی آمدورفت  کو اس طرح  سنبھالیں  کہ ان کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی نماز پڑھنے سے روکا نہ  جائے ۔

یاد رہے کہ سعودی ارکان شوری نے سفارش کی تھی کہ ’اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھالی جائے تاہم  مجلس شوری میں ان سفارشات پر ووٹنگ کو کچھ وجوہات کی بنا پر موخرکر دیا گیا تھا۔

Advertisement
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
Advertisement