ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
ایف سی اہلکار فیلڈ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا


خیبر پختونخوا ضلع کرک میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
ایف سی اہلکار فیلڈ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اورگاڑی میں سوار ہو کرروانہ تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، اور سپاہی رؤف شامل ہیں، جو ایف سی کی 272 پلاٹون سے تعلق رکھتے تھے۔ حملے میں ڈرائیور شاہ پور بھی جاں بحق ہو گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 3 اہلکاروں اور ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- 6 گھنٹے قبل

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 5 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- 6 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 11 گھنٹے قبل

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- 6 گھنٹے قبل

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- 5 گھنٹے قبل