تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،آئی ایس پی آر


راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات پر گفتگو کی گئی، دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تاجک مہمان نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- ایک دن قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- ایک گھنٹہ قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 دن قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 9 منٹ قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 41 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 16 منٹ قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 21 گھنٹے قبل




.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)


