Advertisement

طالبان نے پاک افغان بارڈر باب دوستی پر قبضہ کر کے اپنا پرچم لہرا دیا

کابل : طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ۔ افغان قومی پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا۔افغان حکومت نے کہا ہے کہ سرکاری فوج نے اسپن بولدک کراسنگ پر حملے کو پسپا کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 15th 2021, 12:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  طالبان نے تاجکستان، ترکمانستان اور ایران سے ملنے والے سرحدی راستوں پرقبضےکےبعدپاکستان اورافغانستان کے درمیان  سپین بولدک کی مرکزی شاہراہ کا کنٹرول  بھی حاصل کرلیا۔

مقامی میڈیاکےمطابق رات گئے چمن سے ملحقہ افغان صوبے قندھار کے سرحدی شہر سپین بولدک کے ویش بازار میں طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں ہوئیں  جس میں افغان فورسز نے پسپائی اختیار کر لی۔

طالبان پاک افغان سرحدی گیٹ تک پہنچے اور باب دوستی گیٹ پر اپنا پرچم لہرا دیا۔طالبان کی جانب سے ویڈیوز بھی جاری کی گئیں ہیں۔

لیویز حکام کےمطابق پاکستان کی طرف  سے باب دوستی ہرقسم کی آمدورفت کےلیےبند ہے تجارت معطل ہےاضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے تاہم طالبان سے رابطہ ہے۔

دوسری جانب عبداللہ  عبداللہ کی سربراہی میں 11 رکنی وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے جمعہ یا ہفتہ کو دوحہ جائے گا۔افغان سیاسی وفد میں عبداللہ عبداللہ ، حامد کرزئی ، یونس قانونی ، سمیت دیگرشامل  ہیں  جبکہ افغان طالبان کے وفد میں سلام رحیمی ،عبدالرشید دوستم ، گلبدین حکمت یار ، سید سادات منصور ہیں۔

افغان وزارت دفاع  کےمطابق   24 گھنٹوں  میں  صوبہ پکتیا ، غزنی ، خوست ، قندھار ، ہرات ، فرح ، ہلمند ، نمروز ، اور تخارمیں 191 طالبان  ہلاک اور 154  زخمی  کئےگئے۔

 اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی  نےخبردارکیاکہ فغانستان میں  انسانی  بحران  اور شہری بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔270،000 افغانی جنوری 2021 سےاب تک  نئے سرے سے بے گھر ہوچکے ہیں ، شہری ہلاکتوں کی تعداد 29 فیصد بڑھی ہتے۔

Advertisement
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement