اسلام آباد: کابینہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان میں داخلے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے، کسی بھی ایمرجنسی میں اگر افغان مہاجرین پاکستان آتے ہیں تو انہیں خاص کیمپوں میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان پالیسی پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، افغان مہاجرین کی پاکستان داخلے پر پابندی اور مہاجرین کیلیے ایران ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔وزارت سیفران کی سمری پر وفاقی کابینہ کے ارکان تقسیم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق معید یوسف کا سمری آج ہی منظور کروانے پر اصرار تھا ،جبکہ وزراء نے وزیراعظم کو سمری کو موخر کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں داخلے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے، کسی بھی ایمرجنسی میں اگر افغان مہاجرین پاکستان آتے ہیں تو انہیں خاص کیمپوں میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،افغان مہاجرین کیلیے ایرانی طریقہ کار اختیار کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔
وزیراعظم نے افغان پالیسی پر کابینہ میں لائی جانے والی سمری کو موخر کر دیا ہے، وزیراعظم نے وزراء کو افغان پالیسی پر غیر ضروری بیانات دینے سے بھی روک دیا۔
وزیراعظم نے معید یوسف، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو افغان پالیسی کیلیے اہم ٹاسک سونپ دیا۔افغان پالیسی پر تینوں وزیر حکومتی موقف تیار کریں گے، فواد چوہدری کل قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں دیگر وزراء بھی شریک ہوں گے۔
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- ایک دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل


