Advertisement

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی دونوں ٹیموں کی شاندار کامیابی

اویس منیر اور محمد آصف نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے  پہلے روز گروپ کے دونوں میچز جیت لیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 27th 2025, 9:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی دونوں ٹیموں کی شاندار کامیابی

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی دونوں ٹیموں نے کامیاب آغاز کیا ہے۔

کولمبو میں اویس منیر اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان ون نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے  پہلے روز گروپ کے دونوں میچز جیت لیے جس کے بعد پاکستان ون کی ایشین ٹیم کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگئی۔

پہلے میچ میں پاکستان ون نے کمبوڈیا کو 0-3 سے شکست دی۔ کمبوڈیا کے خلاف پاکستان ون کی جیت کا اسکور 30-82 ، 16-59  اور 0-78 رہا۔ دوسرے میچ میں آصف اور اویس کی ٹیم نے قطر کو 1-3  سے شکست دی۔پہلے سنگل میں اویس منیر کی شکست کے بعد پاکستانی پلیئرز نے  شنادار کم بیک کیا۔

قطر کے خلاف پاکستان ون کی جیت کا اسکور 47-81 ، 23-82 ، 23-63اور 16-62  رہا۔ دوسری جانب پاکستان ٹو نے 2  میں سے ایک میچ جیتا، دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہد آفتاب اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان ٹو نے پہلے میچ میں بحرین کو 2-3 سے ہرایا۔ پاکستان ٹو نے بحرین کے خلاف ابتدائی 2 سنگلز ہارنے کے بعد کم بیک کیا۔

پاکستان ٹو کی جیت کا اسکور 41-87 ، 46-48، 41-73 ، 35-80 اور 17-60 رہا۔ دوسرے میچ میں پاکستان ٹو کو چین کے ہاتھوں 3-1 سے  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement