Advertisement
پاکستان

محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

اعلان کے مطابق، جمعہ 27 جون کو اسلامی سال 1447 ہجری کا پہلا دن یعنی یکم محرم ہوگا، جبکہ 9 محرم 5 جولائی (ہفتہ) اور 10 محرم، یوم عاشور، 6 جولائی (اتوار) کو ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 9:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، جس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین کے علاوہ زونل و ضلعی کمیٹیوں نے بھی اپنے اپنے علاقوں سے مشاہدات رپورٹ کیے۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق، جمعہ 27 جون کو اسلامی سال 1447 ہجری کا پہلا دن یعنی یکم محرم ہوگا، جبکہ 9 محرم 5 جولائی (ہفتہ) اور 10 محرم، یوم عاشور، 6 جولائی (اتوار) کو ہوگا۔

Advertisement