Advertisement
پاکستان

غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش، کشمیر و فلسطین کا پرامن حل ناگزیر ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع نے دہشتگردی کو ایک مشترکہ عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف اجتماعی کوششیں ضروری ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 5:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش، کشمیر و فلسطین کا پرامن حل ناگزیر ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری پرتشدد کارروائیوں پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فلسطین اور کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے زور دیا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عالمی امن و استحکام کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں، جنہیں مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر دفاع نے دہشتگردی کو ایک مشترکہ عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، اور خبردار کیا کہ انسداد دہشتگردی کے اقدامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان ناگزیر ہے، جس پر تمام علاقائی طاقتوں کو سنجیدہ توجہ دینی چاہیے۔

Advertisement