Advertisement
تجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 200  کی سطح پر پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 25th 2025, 11:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں  ایک ہزار  پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی کا رجحان ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس سے بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 200  کی سطح پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں بحالی کے اشاریے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے  کے تیسرے دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی زبردست رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ابتدائی طور پر 100 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز کیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق معاشی استحکام، بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات اور حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں دلچسپی بھی انڈیکس میں اضافے کا باعث بنی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔

Advertisement