Advertisement
علاقائی

پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

متاثرہ افراد لکڑی لانے کے لیے پہاڑ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں موجود بارودی سرنگ پھٹنے سے وہ اس کی زد میں آگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 25th 2025, 11:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈی پی او پاراچنار کے مطابق، متاثرہ افراد لکڑی لانے کے لیے پہاڑ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں موجود بارودی سرنگ پھٹنے سے وہ اس کی زد میں آگئے۔

ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

Advertisement