Advertisement

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی

متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2025, 8:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی

بنوں: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔

رپورٹس میں مزیدبتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کر دو اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات میں 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، ان مہمات میں 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز اور 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ رواں برس اب تک  سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن گیا ہے جہاں رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھتی ہیں۔

Advertisement