Advertisement

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان اور فرانس کے سیمی فائنل میچ پینالٹی شوٹ آؤٹس پر چلا گیا جہاں پاکستان نےفرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 کے اسکور سے ہرادیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2025, 5:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

کوالالمپور: پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔
جبکہ بعد ازاں پاکستان نے سیمی فائنل میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آوٹس پر شکست دی۔

کھیل کے شروعات میں فرانس نے پاکستان کو یکے بعد دیگرے دو گول داغ دیے جس سے پاکستان کا اسکور دو کے مقابلے میں صفر رہامتایم بعد ازاں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور تیسرے کوارٹر میں 3 گول کیے۔

پاکستان اور فرانس کے سیمی فائنل میچ پینالٹی شوٹ آؤٹس پر چلا گیا جہاں پاکستان نےفرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 کے اسکور سے ہرادیا۔ 

پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین، فرانس نے دو گول اسکور کیے اور یوں پاکستان نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں جاپان کو شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم 4-3 سے ناکام رہی، ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ تین، تین سے برابر کیا تھا اور بہتر گول اوسط پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Advertisement