Advertisement
پاکستان

نائب وزیراعظم کا ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کا عزم

پاکستان سٹیل ملز کی جگہ پر کراچی انڈسٹریل پارک کیلئے قائم کمیٹی کی تجاویز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2025, 1:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نائب وزیراعظم کا ملکی برآمدات کے فروغ  کیلئے اقدامات کا عزم

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے ملک میں صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور کاروبار دوست ماحول کے فروغ کے ذریعے برآمدات کی ترقی کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان سٹیل ملز کی جگہ پر کراچی انڈسٹریل پارک کیلئے قائم کمیٹی کی تجاویز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی سائٹ کو جدید صنعتی مرکز میں تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے صنعتی پارکس کے قیا م پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اسے بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Advertisement