Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 10:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی صدر مملکت  سے ملاقات ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔ بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز ، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ 

Advertisement