Advertisement
پاکستان

قومی ائیر لائن کا ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی آپریشن شروع 

مزید پروازوں کے لیے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا،ذرائٰع

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 8:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ائیر لائن کا ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی  آپریشن شروع 

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع پی آئی اے نے مزیدبتایا کہ مزید پروازوں کے لیے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھے تاہم ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement