Advertisement
پاکستان

عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازیں 268 پاکستانیوں کو بصرہ سے لے کر کراچی اور اسلام آباد پہنچ گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 16th 2025, 9:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی ممکن بنائی گئی ہے، باقی زائرین کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی ممکن بنائی گئی ہے جبکہ باقی زائرین کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازیں 268 پاکستانیوں کو بصرہ سے لے کر کراچی اور اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کا عراقی ایئر ویز اور حکام سے مسلسل رابطہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ تمام پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے پرعزم ہے۔

قبل ازیں آج ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچے تھے۔
انہوں نے زائرین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے اور ایئر لائن سے رابطے میں رہیں اور مختصر نوٹس پر سفر کے لیے تیار رہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ ایران سے پہنچنے والے زیادہ تر زائرین ہیں، تاہم ایران سے پہنچے والوں میں 45 طلبہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین اور طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔

 

Advertisement