Advertisement
پاکستان

قلات اور مچھ میں دھماکے، سکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا

دھماکوں کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 16th 2025, 12:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قلات اور مچھ میں دھماکے، سکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں قلات اور مچھ میں دھماکوں کے واقعات پیش آئے، جن میں سکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف سکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم (بی ڈی ٹیم) تھی۔ واقعے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری طرف مچھ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دونوں دھماکوں کو سکیورٹی ادارے دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں، جبکہ تحقیقات اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

Advertisement