وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے گلوبل ساؤتھ میں قیادت کا خواہاں ہے، اور یہ قدم ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ہوگا


بٹ کوائن کمپنی کے بانی پاکستان کی کارکردگی کے معترف، پاکستان کو اپنی مہارت اور تجربات کی روشنی میں تعاون فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے بٹ کوائن کمپنی کے بانی اور مائیکرو اسٹریٹیجی کے ایگزیکٹو چیئرمین مائیکل سیلر سے آن لائن ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ، مالی خودمختاری اور کرپٹو پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب بھی شریک تھے، جنہوں نے پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک فرد امریکا میں 100 ارب ڈالر کی کمپنی بنا سکتا ہے تو پاکستانی نوجوان بھی یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
مائیکل سیلر نے پاکستان کے ڈیجیٹل معیشت میں داخلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنی مہارت اور تجربات کی روشنی میں تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی کمپنی مائیکرو اسٹریٹیجی کے پاس اس وقت 5 لاکھ 82 ہزار بٹ کوائن موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 62 ارب ڈالر ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے گلوبل ساؤتھ میں قیادت کا خواہاں ہے، اور یہ قدم ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ہوگا۔
وزیرخزانہ کی بٹ کوائن کے بانی سے ملاقات کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی پالیسی تشکیل دینے کی جانب ایک اہم پیشرفت تصور کیا جارہا ہے، جس سے ملک میں معاشی جدت، سرمایہ کاری کے مواقع اور مالی شفافیت کو فروغ ملے گا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago



