Advertisement
علاقائی

مریم نواز کا کافیکٹری ورکرز اور کان کنوں کے بچوں کیلئے مفت اعلیٰ تعلیم کا اعلان

ورکر ہمارے سر کا تاج ہے، تعلیم اور صحت سمیت ہر سہولت دیں گے، ہر ورکر کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دروازے کھول رہے ہیں،مریم نواز

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 5:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کا کافیکٹری ورکرز اور  کان کنوں کے بچوں کیلئے مفت اعلیٰ تعلیم کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیکٹری ورکرز اور کان کنوں کے بچوں کیلئے اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکنوں کے بچوں کو کامسیٹ یونیورسٹی کے 7 کیمپسز میں داخلہ دیا جائے گاجن کی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسیٹ یونیورسٹی، اسلام آباد، سب کیمپسز ایبٹ آباد، واہ کینٹ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے، معذور اور فوت شدہ ورکرز کے بچوں کو بھی یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

رجسٹرڈ ورکرز اسلام آباد کیمپس میں 9 جولائی، لاہور کیمپس 17 جولائی، واہ کینٹ اور ایبٹ آباد میں 4 اگست، وہاڑی اور اٹک میں 11 اگست اور ساہیوال میں 15 اگست تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ورکر ہمارے سر کا تاج ہے، تعلیم اور صحت سمیت ہر سہولت دیں گے، پنجاب کے ہر ورکر کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دروازے کھول رہے ہیں۔

Advertisement